اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ جمعہ کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ایرانی وفد …
ایران کے وزیر خارجہ کی وزارتِ خارجہ آمد، مخدوم شاہ محمود قریشی نے خیرمقدم کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ جمعہ کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف نے کی۔ وفود کی سطح پر ہونے والے ان مذاکرات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔ واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے۔








