حزب اختلاف کی جماعتوں کواپنی گذشتہ حکومتوں کی کارکردگی کے خلاف مظاہرہ کرنا چاہئے، عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اپنی سابق حکومتوں کی کارکردگی پر مظاہرہ کریںجس نے ملک کی معیشت کو دگرگوں حالت میں چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کوایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام میںحکومتی پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بہتر ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اپنی سابق حکومتوں کی کارکردگی پر مظاہرہ کریںجس نے ملک کی معیشت کو دگرگوں حالت میں چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کوایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام میںحکومتی پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج کر نا حزب اختلافکا آئینی حق ہے تاہم ان جماعتوں کے موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنےکاکوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم صفدر حکومت کے خلاف خفیہ اور مذموم سازشیں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں کوئی قائدانہ صلاحیت نہیں ہے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کی دولت کو بڑی بےدردی سے لوٹاجنہوں نے مختلف ممالک سے بڑے قرضے لئے جن کی وجہ سے موجودہ حکومت کو ریاستی امور روانی سے چلانے میں مشکلات پیدا کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کی تباہ حال معیشت کو بہتر بنانے کے لئے مو¿ثر اور فعال ترین سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔

Leave a Reply