اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عملدرآمد اور وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کراچی۔لاہور۔پشاور قومی شاہراہ (Nـ5) کے لاہور۔گوجرانوالہ سیکشن کا تفصیلی دورہ کیا اور اس سیکشن پر سفر کو محفوظ اور بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیلئے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی …
وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی کا کراچی۔لاہور۔پشاور قومی شاہراہہ سیکشن کا تفصیلی دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عملدرآمد اور وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی نے کراچی۔لاہور۔پشاور قومی شاہراہ (Nـ5) کے لاہور۔گوجرانوالہ سیکشن کا تفصیلی دورہ کیا اور اس سیکشن پر سفر کو محفوظ اور بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیلئے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر پنجاب کی طر ف سے بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ لاہور۔گوجرانوالہ سیکشن دو بڑے صنعتی تجارتی شہروں کے درمیان واقع ہونے کے باعث مصروف ترین سیکشن ہے اوراس پر ٹریفک کے لوڈ کے پیش نظر ضروری ہے کہ اس پر سفر کو ہر ممکن حدتک محفوظ بنایا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ لاہور۔گوجرانوالہ سیکشن کے ہر یوٹرن پر دو سائن بورڈ لگا دیئے گئے ہیں تاکہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور حادثات سے بچا جاسکے۔ مزید برآں اس سیکشن پر لگے تمام سائن بورڈز کو صاف کر دیا گیا ہے تاکہ واضح طور پر نظر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہدرہ،راوی ریان، مرید کے، سادھو کے اور کامونکی کے شہری علاقوں میں سروس روڈ دستیاب ہے جبکہ شاہدرہ اور مرید کے میں سروس روڈ کی بہتری کیلئے دستاویزی کام مکمل کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر رٹنگ (Rutting) کو ختم کرکے سطح برابر کر دی گئی ہے۔انہو ںنے کہاکہ اس سیکشن پر لین مارکنگ کاکام جلد شروع کردیاجائے گا جبکہ کالاشاہ کاکو اور گوجرانوالہ ٹول پلازوں پر فوگ لائٹس لگادی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس سے کہا گیا ہے کہ زیادہ رش والے اوقات میں ٹریفک کو منضبط کرنے کیلئے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جائیںتاکہ ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنایا جاسکے۔وفاقی سیکرٹری مواصلات نے لاہور۔اسلام آباد موٹروے(Mـ2) پر واقع سروس ایریاز کا دورہ بھی کیا اور وہاں اشیاء خورونوش کی قیمتوں کاجائزہ لیا۔انہوں نے سروس ایریاز کی صفائی اور سکیورٹی امور میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔








