امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2.6 فیصد اضافہ

نیویارک ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے اوپیک بارے پیداواری کٹوتی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار اور وال سٹریٹ میں تیزی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.62 ڈالر (2.6 فیصد) بڑھ کر 63.29 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.40 ڈالر (2.7 فیصد) اضافے کے …

نیویارک ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے اوپیک بارے پیداواری کٹوتی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار اور وال سٹریٹ میں تیزی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.62 ڈالر (2.6 فیصد) بڑھ کر 63.29 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.40 ڈالر (2.7 فیصد) اضافے کے ساتھ 53.99 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

Leave a Reply