ایشیاءمیں اعتماد سازی کے اقدامات و روابط سے متعلق کانفرنس کا سربراہ اجلاس15جون کو دوشنبے میں ہوگا‘ 27رکن ملکوں اور 13مبصر ممالک کے وفود سمیت مختلف ممالک کے نمائندے سمٹ میں شرکت کرینگے

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات و روابط سے متعلق کانفرنس(سی آئی سی اے)کا سربراہ اجلاس15جون کو تاجکستان کے دارلحکومت دوشنبے میں منعقد ہو رہا ہے۔27رکن ملکوں اور 13مبصر ممالک کے وفود سمیت اقوام متحدہ، عرب لیگ، بین الاقوامی مائیگریشن تنظیم، او ایس سی ای اور پارلیمنٹری اسمبلی آف ترکیک سپیکنگ ممالک (ترکپا) کے نمائندے سمٹ میں شرکت کرینگے۔سی آئی سی اے …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات و روابط سے متعلق کانفرنس(سی آئی سی اے)کا سربراہ اجلاس15جون کو تاجکستان کے دارلحکومت دوشنبے میں منعقد ہو رہا ہے۔27رکن ملکوں اور 13مبصر ممالک کے وفود سمیت اقوام متحدہ، عرب لیگ، بین الاقوامی مائیگریشن تنظیم، او ایس سی ای اور پارلیمنٹری اسمبلی آف ترکیک سپیکنگ ممالک (ترکپا) کے نمائندے سمٹ میں شرکت کرینگے۔سی آئی سی اے سمٹ کا آغاز قزاخستان کے پہلے صدر نورسلطان نذر بایوف نے 1992میں یو این جنرل اسمبلی میں کیا تھا۔ پاکستان، چین، روس، بھارت،کوریا، یو اے ای، ایران، اسرائیل، قطر سمیت 27ممالک مستقل ارکان جبکہ امریکہ ، جاپان، انڈونیشیا سمیت 13مبصرمما لک میں شامل ہیں۔افتتاحی سیشن سے روس، چین، قزاخستان اور تاجکستان کے سربراہان خطاب کرینگے۔سی آئی سی اے کا ایجنڈا زیادہ تر ایس سی او سمٹ سے مماثلت رکھتا ہے۔سی آئی سی اے ایشیاءمیں علاقائی سلامتی کے معاملات سے متعلق مشاورت و ڈائیلاگ کیلئے فورم ہے،جس کا بنیادی مقصد ایشیاءمیں کثیر الجہتی اعتماد سازی اقدامات کے ذریعے امن و سلامتی اور استحکام کیلئے تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

Leave a Reply