12واں ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے ہرا کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا

کارڈف۔ 16 جون (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، بارش سے متاثرہ میچ میں افغانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 34.1 اوورز میں 125 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پروٹیز باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار …

کارڈف۔ 16 جون (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، بارش سے متاثرہ میچ میں افغانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 34.1 اوورز میں 125 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پروٹیز باﺅلرز کی نپی تلی باﺅلنگ کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، عمران طاہر نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 29ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کیا، ڈی کوک نے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، آملہ 41 اور فیلک وایو 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عمران طاہر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Leave a Reply