26 ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 26 سے 30 جون تک چین میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام 26 ویں ایشین جونیئر انفرادیسکواش چیمپئن شپ، بورنیو جونیئر اوپن، پینانگ جونیئر اوپن اور ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چاروں ایونٹس کے لئے فیڈریشن نے قومی …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام 26 ویں ایشین جونیئر انفرادیسکواش چیمپئن شپ، بورنیو جونیئر اوپن، پینانگ جونیئر اوپن اور ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چاروں ایونٹس کے لئے فیڈریشن نے قومی کا اعلان کیا ہے اور منتحب شدہ کھلاڑی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ 26ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 26 سے 30 جون تک چین کے شہر ماکو میں کھیلی جائے گی جس میں حارث قاسم اور حمزہ شریف انڈر۔19 کیٹگری، محمد فرحان ہاشمی اور نور زمان انڈر۔17 کیٹگری، محمد حمزہ خان اور انس علی شاہ انڈر۔15 کیٹگری جبکہ صبور خان اور عبداﷲ نواز انڈر۔13 کیٹگری گروپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Leave a Reply