افغانی ٹیم دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں شرکت کیلئے 22 جون کو پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) افغانستان کی 8 رکنی سائیکلنگ ٹیم دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں شرکت کیلئے 22 جون کو پاکستان پہنچے گی۔ ایونٹ میں سری لنکن ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سیّد اظہر علی شاہ نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ سائیکل ریس میں افغانستان کے 6 کھلاڑی اور 2 آفیشلز 22 جون کو …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) افغانستان کی 8 رکنی سائیکلنگ ٹیم دوسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس میں شرکت کیلئے 22 جون کو پاکستان پہنچے گی۔ ایونٹ میں سری لنکن ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سیّد اظہر علی شاہ نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ سائیکل ریس میں افغانستان کے 6 کھلاڑی اور 2 آفیشلز 22 جون کو پاکستان پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی سائیکلنگ ٹیم نے بھی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی ہے تاہم ان کے آنے کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سیّد اظہر علی شاہ نے بتایا کہ دوسری ٹور دی خنجراب سائیکل ریس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 23 جون کو علیٰ الصبح اسلام آباد سے خنجراب کیلئے روانہ ہوں گی۔

Leave a Reply