انگلش ٹیم نے ون ڈے اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی

مانچسٹر ۔ 19 جون (اے پی پی) انگلش ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں 25 چھکے لگا کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے مورگن نے 17، معین علی نے 4، جونی بیئرسٹو نے 3 اور جوروٹ نے ایک …

مانچسٹر ۔ 19 جون (اے پی پی) انگلش ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں 25 چھکے لگا کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے مورگن نے 17، معین علی نے 4، جونی بیئرسٹو نے 3 اور جوروٹ نے ایک چھکا لگایا۔ انگلینڈ نے اس سے قبل گرینیڈا کے خلاف میچ میں اننگز میں 24 چھکے لگا کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

Leave a Reply