اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن جولائی سے اپنے تربیتی پروگرام کا آغاز کرے گی، پہلے بیج میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے 30 فیکلٹی ممبران اور انتظامی امور کے افسران کو تربیت دی جائے گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر انتظام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کا مقصداعلیٰ تعلیم کے شعبے میں معیار کو بہتر بنانا …
نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن جولائی سے تربیتی پروگرام کا آغاز کرے گی ایچ ای سی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن جولائی سے اپنے تربیتی پروگرام کا آغاز کرے گی، پہلے بیج میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے 30 فیکلٹی ممبران اور انتظامی امور کے افسران کو تربیت دی جائے گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر انتظام نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کا مقصداعلیٰ تعلیم کے شعبے میں معیار کو بہتر بنانا ہے ، اکیڈمی کا قیام ورلڈ بینک کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ ایچ ای سی کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ اس اکیڈمی میں ہر سال تین سے چار ہزار افراد کی استعدادکار بڑھانے اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے تربیت دی جائے گی۔ ورلڈ بینک نے نیشنل اکیڈمی آف ایجوکیشن کو پانچ سال کی مدت کےلئے 400 ملین ڈالر امداد دی ہے۔








