وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

لاہور۔23 جون(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں،دوست ممالک کے تعاون سے ملک میں سماجی بہبود اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے اور اقتصادی ترقی کے لئے خطے میں امن و استحکام اورباہمی تعاون کو ہر سطح پر فروغ دینے …

لاہور۔23 جون(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں،دوست ممالک کے تعاون سے ملک میں سماجی بہبود اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے اور اقتصادی ترقی کے لئے خطے میں امن و استحکام اورباہمی تعاون کو ہر سطح پر فروغ دینے کی پالیسوںپر عمل پیرا ہیں ۔یہ بات انہوںنے گورنرہاﺅس میں جاپان کے سفیر کنوور مسووڈا سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر حکومت کی ترجیحات اور عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے لئے صنعتی و تجارتی شعبوں کے لئے خاطر خواہ سہولیات فراہم کی ہیں جس کی وجہ سے عالمی ادارے پاکستان کا رخ کر رہے ہیںاورصنعت و تجارت کی ترقی، روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔

Leave a Reply