اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی پاکستان کے دوروزہ دورے کی تکمیل پراتوار کو واپس روانہ ہوگئے۔نورخان ائیربیس پروزیراعظم کے معان خصوصی سیدزولفقارعباس بخاری اوردیگر سینئیر سول اورفوجی اہلکاروں نے انہیں الوداع کہا۔روانگی سے قبل پاک فضائیہ کے حکام نے امیرقطرکو جے ایف 17 تھنڈر کے بات میں بریفنگ دی۔امیرقطر نے ملٹی رول طیاروں میں اپنی گہری دلچسپی کااظہارکیا۔وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرامیرقطرشیخ …
امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی پاکستان کے دوروزہ دورے کی تکمیل پر وطن واپس روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی پاکستان کے دوروزہ دورے کی تکمیل پراتوار کو واپس روانہ ہوگئے۔نورخان ائیربیس پروزیراعظم کے معان خصوصی سیدزولفقارعباس بخاری اوردیگر سینئیر سول اورفوجی اہلکاروں نے انہیں الوداع کہا۔روانگی سے قبل پاک فضائیہ کے حکام نے امیرقطرکو جے ایف 17 تھنڈر کے بات میں بریفنگ دی۔امیرقطر نے ملٹی رول طیاروں میں اپنی گہری دلچسپی کااظہارکیا۔وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرامیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی ہفتہ کو پاکستان پہنچے تھے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے اہم وزراءاورسینئیر حکام کے ہمراہ امیرقطرکااستقبال کیا۔اپنے دورے کے دوران امیرقطرنے وزیراعظم عمران خان اورصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقاتیں کیں۔دورے کے دوران امیر قطرکوپاکستان اورقطرکے درمیان دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات کے فروغ پرملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ”نشان پاکستان“ سے بھی نوازاگیا۔امیر قطرکے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مہمیز دینے کے طریقوں پرغورخوص ہوا، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اورتعاون کی دستاویزات پر دستخط بھی ہوگئے۔








