اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے،پاکستان کو اچھے دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مشاق خریدنے والے اب جے ایف 17تھنڈر پر …
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی وی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے،پاکستان کو اچھے دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، مشاق خریدنے والے اب جے ایف 17تھنڈر پر توجہ دیں،سات ماہ کے دوران 70فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،قطر میں ہمارے پڑھے لکھے نوجوانوں کو مواقع ملنے سے بھارت کی اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا،وزیر اعظم عمران خان کی ساکھ دنیا بھر میں پاکستان کے تعارف کا ذریعہ بن چکی ہے، 2022ءہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان سیالکوٹ سے تیارشدہ فٹ بالز تحفہ کے طور پر پیش کر رہا ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان کی اس ورلڈ کپ میں نمائندگی بھی نظر آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔








