وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ‘ ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا قومی اسمبلی میں بجٹ 2019-20ءپر بحث کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ‘ ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود بجٹ میں تمام شعبوں پر توجہ دی ہے‘ بجٹ میں مقرر کئے گئے ٹیکس اہداف کے حصول سے ملکی معیشت کو مستحکم اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ‘ ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود بجٹ میں تمام شعبوں پر توجہ دی ہے‘ بجٹ میں مقرر کئے گئے ٹیکس اہداف کے حصول سے ملکی معیشت کو مستحکم اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی سمیت تمام شعبوں میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے‘ تمام ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر میثاق معیشت پر کام کرنا چاہیے‘ ارکان پارلیمنٹ کی تجاویز سے ملکی معیشت کے لئے نئی سمت کا تعین کیا جاسکتا ہے‘ حکومت پانچ سال کے دوران پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پر کام کر رہی ہے‘ آئندہ پانچ سال کے دوران ملازمتوں کے ایک کروڑ مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ اتوار کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2019-20ءپر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ بجٹ ملکی معیشت کی سمت کا تعین کرتا ہے‘ حکومت کا وژن پالیسی ہوتا ہے۔

Leave a Reply