وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا حاجی کیمپ اسلام آباد میں معاونین حج کے تربیتی ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ رواں سال حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں،شدید گرمی کی وجہ سے حجاج کرام کو مشکلات پیش آئیں گی‘ معاونین خوش اخلاقی سے حجاج کی خدمت کریں ، سعادت کی بات ہے کہ اللہ پاک نے آ پ کو اپنے مہمانوں کی خدمت …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہوگی کہ رواں سال حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں،شدید گرمی کی وجہ سے حجاج کرام کو مشکلات پیش آئیں گی‘ معاونین خوش اخلاقی سے حجاج کی خدمت کریں ، سعادت کی بات ہے کہ اللہ پاک نے آ پ کو اپنے مہمانوں کی خدمت کے لئے منتخب کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو حاجی کیمپ اسلام آباد میں معاونین حج کے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ہماری معیشت کمزورہونے کے باوجود پاکستانی حج ادا کرنے میں دوسرے اور عمرہ کی ادائیگی میں پہلے نمبر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکلات آتی ہیں ہمیں اللہ پر یقین رکھنا ہوگا اور صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا۔

Leave a Reply