اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بنیادی مقصد این آر او کے لئے دباﺅ ڈالنا ہے‘ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ایک پیج پر نہیں‘ شہباز شریف ایک طرف اور نااہل مریم نواز دوسری طرف کھڑی ہیں‘ مولانا فضل الرحمان جیسی شخصیت اے پی سی بلا رہی ہیں جن …
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بنیادی مقصد این آر او کے لئے دباﺅ ڈالنا ہے‘ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ایک پیج پر نہیں‘ شہباز شریف ایک طرف اور نااہل مریم نواز دوسری طرف کھڑی ہیں‘ مولانا فضل الرحمان جیسی شخصیت اے پی سی بلا رہی ہیں جن کا ماضی سب کے سامنے ہے۔ اتوار کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ایک طرف اور نااہل خاتون مریم نواز دوسری طرف کھڑی ہیں۔ دونوں ایک پیج پر نہیں ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسی شخصیت اے پی سی بلا رہی ہے ان کا ماضی سب کے سامنے ہے۔ان کے دونوں ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں۔








