اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بزرگوں اور جماعت کی تاریخ سے ناواقفیت کی بنیاد پر پاکستان کی موجودہ قیادت کو پاکستان کی نظریاتی اساس سے مطابقت نہ ہونے کا بیان دیا ہے‘ ان کے آ باﺅ اجداد اور جماعت نے پاکستان کے قیام کے خلاف مہم چلائی اور فتوے دیئے۔ …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا ٹویٹر پر مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بزرگوں اور جماعت کی تاریخ سے ناواقفیت کی بنیاد پر پاکستان کی موجودہ قیادت کو پاکستان کی نظریاتی اساس سے مطابقت نہ ہونے کا بیان دیا ہے‘ ان کے آ باﺅ اجداد اور جماعت نے پاکستان کے قیام کے خلاف مہم چلائی اور فتوے دیئے۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا یہ بیان حیران کن ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت پاکستان کی نظریاتی اساس سے مطابقت نہیں رکھتی۔








