اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال بلوچستان سے ہی پرامن اور خوشحال پاکستان بنے گا‘ اضافی بجٹ نہ لینے پر پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے زبیدہ جلال نے کہا کہ 2018ءمیں بلوچستان کے لوگوں نے انتخابات کے روز مشکل حالات …
اضافی بجٹ نہ لینے پر پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے، زبیدہ جلال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال بلوچستان سے ہی پرامن اور خوشحال پاکستان بنے گا‘ اضافی بجٹ نہ لینے پر پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے زبیدہ جلال نے کہا کہ 2018ءمیں بلوچستان کے لوگوں نے انتخابات کے روز مشکل حالات کے باوجود اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے نئی امید کے ساتھ نئے پاکستان کے لئے ووٹ دیا۔ حکومت مالی خسارے کے باوجود عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ صوبہ بلوچستان کے نمائندوں کی مشاورت سے بلوچستان کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ گزشتہ دس سال کے دوران بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز خرچ نہیں کئے گئے۔ 2008ءسے 2013ءمیں 65 ممبران تھے اور ان تمام کو صوبائی وزیر بنایا گیا تاکہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ آئے۔








