اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا، انضمام شدہ علاقوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے حوالے سے تحفظات پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو انضمام شدہ علاقوں (سابقہ فاٹا) سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کے وفد …
وزیراعظم عمران خان سے انضمام شدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انضمام شدہ علاقوں کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا، انضمام شدہ علاقوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے حوالے سے تحفظات پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو انضمام شدہ علاقوں (سابقہ فاٹا) سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد میں سینیٹر ہدایت اللہ خان، سینیٹر مومن خان آفریدی، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر سجاد حسین طوری، سینیٹر اورنگزیب زیب خان، سینیٹر ایوب آفریدی اور ممبران قومی اسمبلی گل داد خان، سجاد خان، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، محمد اقبال خان اور جواد حسین شامل تھے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی افتخار درانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔








