تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مل کر الیکشن لڑا لیکن ناکام رہے‘ آل پارٹیز کانفرنس بھی ناکام ہوگی‘ اپوزیشن کے اکٹھے ہونے کا مقصد این آر او لینا ہے‘ لوٹی ہوئی قوم دولت کو واپس کریں تو ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ منگل کو …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مل کر الیکشن لڑا لیکن ناکام رہے‘ آل پارٹیز کانفرنس بھی ناکام ہوگی‘ اپوزیشن کے اکٹھے ہونے کا مقصد این آر او لینا ہے‘ لوٹی ہوئی قوم دولت کو واپس کریں تو ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کبھی میثاق معیشت کی بات کرتی ہے اور کبھی آل پارٹیز کانفرنس بلا لیتی ہے ‘ یہ چاہتے ہیں کہ نیب نے ان کے خلاف جو مقدمات بنائے ہیں وہ این آر او کے ذریعے ختم کئے جائیں۔ مگر اب ایسا نہیں ہوگا جب تک لوٹی گئی قومی دولت واپس قومی خزانے میں جمع نہیں کروائیں گے ان کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی

Leave a Reply