چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی القدس پارلیمنٹ کے صدر حامد عبداللہ حسین الاحمر کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بھارت۔اسرائیل گٹھ جوڑ خطہ اور عالمی امن کےلئے مسلسل ایک خطرہ ہے اور فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوششیںکی جا رہی ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے القدس پارلیمنٹ کے …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بھارت۔اسرائیل گٹھ جوڑ خطہ اور عالمی امن کےلئے مسلسل ایک خطرہ ہے اور فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوششیںکی جا رہی ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے القدس پارلیمنٹ کے صدر حامد عبداللہ حسین الاحمر کی سربراہی میں پاکستان کے دورہ پر آئے چار رکنی وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان حکومت اور عوام نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلہ پر فلسطین کے عوام کے نکتہ نظر کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حقوق کےلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور بین الاقوامی برادری لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کےلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اور پائیدار امن کےلئے مشترکہ کوششیں کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply