موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے اور معاہدوں کی تکمیل کے لئے پر عزم ہے، سی پیک سیکرٹریٹ

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے اور معاہدوں کی تکمیل کے لئے پر عزم ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے یہ منصوبہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت کی کاوشوں سے سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس میں صنعتی ، …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے اور معاہدوں کی تکمیل کے لئے پر عزم ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے یہ منصوبہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت کی کاوشوں سے سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس میں صنعتی ، زرعی تعاون، گوادر کی ترقی، سماجی و اقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے اور معاشی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں نہ صرف اس منصوبے کادائرہ کار بلکہ رفتار کو بھی تیز کیا جائے گا۔ حکومت اس منصوبے کو بھر پور انداز میں آگے بڑھانے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے بتایاکہ منصوبے کے دوسرے مرحلے سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply