پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی ہدایت پرسندھ اور بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل شروع

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی ہدایت پرسندھ اور بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے خواہش مند افراد سے درخواستوں کی طلبی کا باضابطہ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔درخواستیں بھیجنے کا آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔درخواستیںتحریک انصاف کی ویب سائٹ پر آن …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی ہدایت پرسندھ اور بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے خواہش مند افراد سے درخواستوں کی طلبی کا باضابطہ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔درخواستیں بھیجنے کا آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔درخواستیںتحریک انصاف کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔یہ درخواستیں سندھ اور بلوچستان میں صوبائی تا ضلعی سطح تک کی جن ذمہ داریوں کے لیے طلب کی گئی ہیں ان میں درخواستیں صدر، سینئر نائب صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری (ہر ڈویژن میں ایک) سیکرٹری اطلاعات اورسیکرٹری مالیات ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply