اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں کھیلوں کی بحالی و ترقی کے لیے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز مصحف سکواش کمپلیکس میں سکواش کے کھلاڑیوں کے تقسیم کیش ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم، پاکستان …
حکومت ملک میں کھیلوں کی بحالی و ترقی کے لیے پرعزم رہے گی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں کھیلوں کی بحالی و ترقی کے لیے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز مصحف سکواش کمپلیکس میں سکواش کے کھلاڑیوں کے تقسیم کیش ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم، پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر صدر شاہد اختر علوی اور سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود بھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سکواش فیڈریشن دو سالوں میں انتھک محنت اور عالمی کھیلوں میں کامیابی پر مبارک کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے نجی سیکٹر، میڈیا اور صوبوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈپلومیسی ہمارا آئندہ کا لائحہ عمل ہو گا، میری وزارت اور پاکستان سپورٹس بورڈ سکواش کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔








