وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایوی ایشن سیکٹر میں باہمی تعاون موجود ہے، اس کی ایک وجہ عرب امارات میں زیادہ تعداد میں پاکستانیوں کا ہونا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایوی ایشن سیکٹر میں باہمی تعاون موجود ہے، اس کی ایک وجہ عرب امارات میں زیادہ تعداد میں پاکستانیوں کا ہونا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر مشاورت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ایوی ایشن سیکٹرکی ہر موقع پر مدد کی ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجود ایئر سروس ایگریمنٹ دسمبر 1972ءمیں طے پایا جس پر نظرثانی 2جون 2015ءکو کی گئی۔ پاکستان کی طرف سے پی آئی اے، ایئر بلیو، شاہین ایئر فلائٹ آپریشن متحدہ عرب امارات میں رکھتے ہیں۔ اسی طرح سے متحدہ عرب امارات کی طرف سے امارات ایئرلائن، فلائی دبئی، اتحاد ایئر ویز، ایئر عریبیہ اور آر اے کے اپنا فلائٹ آپریشنز رکھتی ہیں۔ پی آئی اے کی پاکستان اور دبئی کے درمیان 32 فلائٹس ابوظہبی کیلئے 15 فلائٹس اور شارجہ کیلئے 32 فلائٹس جاری ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply