کراچی۔ 15 جولائی (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جاپان کے دی ایسوسی ایشن فار اوورسیز ٹیکنیکل کارپوریشن اینڈ سسٹین ایبل پارٹنر شپ (اے او ٹی ایس) کے 4 رکنی وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیز بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفد نے گورنرسندھ کو بتایا کہ پاکستانیوںکو جاپانی …
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جاپان کے 4 رکنی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 15 جولائی (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جاپان کے دی ایسوسی ایشن فار اوورسیز ٹیکنیکل کارپوریشن اینڈ سسٹین ایبل پارٹنر شپ (اے او ٹی ایس) کے 4 رکنی وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیز بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفد نے گورنرسندھ کو بتایا کہ پاکستانیوںکو جاپانی حکومت کے تعاون سے مختلف شارٹ کورسز کرائے جارہے ہیں تاکہ ان کی استعداد کو مزید بڑھایا جا سکے اس ضمن میں جاپانی حکومت کے تعاون سے پاکستانی نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ ملاقات میں جاپانی وفد نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے تحت جاپانی مینجمنٹ کیسز کے عنوان سے کراچی میں دو روزہ سیمینار بھی منعقد کرارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیمینار میں پاکستان کی مختلف کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے 45 سینئر ایگزیکٹیوز کو جاپانی منیجمنٹ پریکٹسز کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔








