سول ایوی ایشن اتھارٹی کو باضابطہ طور پر ریگولیٹری اور سروس ڈویژنوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیرغلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو باضابطہ طور پر ریگولیٹری اور سروس ڈویژنوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے ۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ائیرپورٹ کے معاملات کو بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کر …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو باضابطہ طور پر ریگولیٹری اور سروس ڈویژنوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے ۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ائیرپورٹ کے معاملات کو بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کر رہی ہے تاکہ نہ صرف عالمی مروجہ قوانین( ایکاو) کی پاسداری کی جاسکے بلکہ عوام دوست ایئرپورٹ انفراسٹرکچر بھی بنایا جا سکے۔ایوی ایشن اتھارٹی کو ریگولیٹری باڈی اور ایئرپورٹ سروس پاکستان میں تقسیم کیا جائے گا،ریگولیٹری باڈی کو کابینہ ڈویژن کے سپرد کیا جائے گاجبکہ دوسری ڈویژن کی رپورٹ سروس پاکستان ایوی ایشن ڈویژن کے ماتحت ہوگی،اس تقسیم کا مقصد اچھی سروس دینا ، دونوں ڈویژنوں کی افرادی قوت کو الگ کرنا ،آمدن بڑھانا، قومی اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تقسیم نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019 کے تحت کی جارہی ہے،یہ بین الاقوامی قانون ایکاو کا بھی ایک اہم نقطہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply