دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف ا سٹاف کمیٹی اُوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019 ءکی افتتاحی تقریب

کراچی۔ 15 جولائی (اے پی پی) دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اُوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ءکی افتتاحی تقریب کا انعقاد ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب کراچی میں کیا گیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں کمانڈر کوسٹل کمانڈ وائس ایڈ مرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔اس سے قبل ٹورنامنٹ ڈایئریکٹر کموڈور حبیب الرحمان نے حاضرین سے …

کراچی۔ 15 جولائی (اے پی پی) دوسری چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اُوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ءکی افتتاحی تقریب کا انعقاد ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب کراچی میں کیا گیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں کمانڈر کوسٹل کمانڈ وائس ایڈ مرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔اس سے قبل ٹورنامنٹ ڈایئریکٹر کموڈور حبیب الرحمان نے حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ پاک بحریہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی چیمپئن شپ 7 روز تک جاری رہے گی۔ ٹورنامنٹ کو کھیلوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور 220 کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں رجسٹریشن کروائی ہے۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 6 لاکھ روپے ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران مختلف کیٹگیریز میں میچز کھیلے جائیںگے جن میں مردوں کے سنگل اور ڈبل، خواتین کے سنگلز، جونیئر 18سنگلز، 14سال تک عمر کے لڑکوں کے سنگل، 10سال سے کم عمر کے لڑکے اور لڑکیوں، 40 سال سے زائد عمر کے ڈبل مقابلے، خصوصی مردوں کے سنگل، خصوصی خواتین کے سنگلز اور مردوں کے وہیل چیئر کے ڈبل مقابلے شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply