اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ اے ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت قائم ہونے والے صنعتی زونز میں بڑے اوردرمیانے درجے کے چینی کاروباری افراد اورکمپنیوں کو سرمایہ کاری کرنے کےلئے راغب کرنے کےلئے مزید کوششیں اور اقدامات کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بیجنگ میں ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں، اب ہم سی پیک کے تحت قائم ہونے والے صنعتی زونز میں بڑی چینی کمپنیوں، درمیانے درجے کی صنعتوں اور سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کےلئے راغب کرنے کے لئے کوششیں مزید تیز کریں گے،