اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت کے حامل رہے ہیں،یہ دوطرفہ تعلقات معیشت،تجارت ،تعلیم، سائینس ٹیکنالوجی ،سیکورٹی اور دفاعی تعاون سمیت بہت سے شعبوں پر محیط ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین مثبت دو طرفہ تعاون پورے جنوبی ایشیا کے مفاد میں ہے،ہماری حکومت آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت کے حامل رہے ہیں،یہ دوطرفہ تعلقات معیشت،تجارت ،تعلیم، سائینس ٹیکنالوجی ،سیکورٹی اور دفاعی تعاون سمیت بہت سے شعبوں پر محیط ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین مثبت دو طرفہ تعاون پورے جنوبی ایشیا کے مفاد میں ہے،ہماری حکومت آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی،پاکستان مشترکہ زمہ داری کے تحت نیک نیتی سے امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات میں سہولت کاری فراہم کاری کر رہا ہے۔مالی سال 2018-19کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مجموعی طور پر تجارتی حجم 6.627ارب ڈالر رہا ہے۔منگل کو پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پالیسی اسٹڈیز میں پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت کے حامل رہے ہیں۔یہ دوطرفہ تعلقات معیشت،تجارت ،تعلیم، سائینس ٹیکنالوجی ،سیکورٹی اور دفاعی تعاون سمیت بہت سے شعبوں پر محیط ہیں، پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔اگرچہ ان پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات میں بہت سے اتار چڑھاو آئے ہیں لیکن مجموعی طور پر یہ تعاون دونوں ممالک کے لئے، بہت سے مواقعوں پر اہم اور سودمند رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین مثبت دو طرفہ تعاون پورے جنوبی ایشیا کے لیے مفید رہا ہے۔ا








