اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) کفایت شعاری مہم کے ذریعے قومی خزانے کا درست استعمال کر کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے مثال قائم کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتوں کے اخراجات میں کمی کے احکامات کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزارت کا اب تک کا خرچ صفر تک آ گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے …
کفایت شعاری مہم کے ذریعے قومی خزانے کا درست استعمال کر کے تحریک انصاف حکومت نے مثال قائم کی ہے،پاکستان تحریک انصاف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) کفایت شعاری مہم کے ذریعے قومی خزانے کا درست استعمال کر کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے مثال قائم کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتوں کے اخراجات میں کمی کے احکامات کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزارت کا اب تک کا خرچ صفر تک آ گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت مواصلات کی 11 ماہ کی کارکردگی اور اخراجات رپورٹ جاری کر دی ہے۔ وزارت کی آمدن میں 51 فیصد سے زائد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ صرف 11 ماہ میں محصولات 43 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ سابق دور حکومت میں وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے لاکھوں روپے محض ٹی اے ڈی اے وصول کیا ہے۔








