جنیوا ۔ 19 جولائی (اے پی پی)عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں پھیلنے والی ایبولا کی وبا کو بین الاقوامی سطح پر عوامی صحت کو لاحق ہنگامی خطرہ قرار دے دیا ہے۔عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم گیبریسس نے جنیوا میں ماہرین کے ہنگامی اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اس وبا کا ہمسایہ ملکوں تک پھیلنے کا قوی امکان ہے۔ایبولا وائرس کی …
عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں ایبولا ایمرجنسی نافذ کر دی

مزید خبریں
جنیوا ۔ 19 جولائی (اے پی پی)عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں پھیلنے والی ایبولا کی وبا کو بین الاقوامی سطح پر عوامی صحت کو لاحق ہنگامی خطرہ قرار دے دیا ہے۔عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینم گیبریسس نے جنیوا میں ماہرین کے ہنگامی اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اس وبا کا ہمسایہ ملکوں تک پھیلنے کا قوی امکان ہے۔ایبولا وائرس کی وبا گزشتہ سال اگست سے ملک کے مشرق میں واقع شمالی کیو اور اِیت±وری صوبوں میں پھیل رہی ہے۔ اس کے باعث ایک ہزار 670 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔








