ترکی گولن کی حوالگی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہو گا، ترک وزیر اعظم

انقرہ ۔ 14 اگست (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی جلاوطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی حوالگی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کی چوبیس تاریخ کو امریکی نائب صدر جوبائیڈن ترکی پہنچ رہے ہیں۔ نشریاتی ادارے سی این این ترک کے مطابق بن علی یلدرم نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو …

انقرہ ۔ 14 اگست (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی جلاوطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی حوالگی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کی چوبیس تاریخ کو امریکی نائب صدر جوبائیڈن ترکی پہنچ رہے ہیں۔ نشریاتی ادارے سی این این ترک کے مطابق بن علی یلدرم نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو میں واضح الفاظ میں کہا کہ ترکی کا امریکا سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا خارج از امکان ہے۔ ترک حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی جلد ہی ترکی کا دورہ کریں گے تاہم واشنگٹن حکومت نے تاحال ان دوروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Leave a Reply