اقوام متحدہ ۔ 14 اگست (اے پی پی) عالمی سطح پر کیے جانے والے رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں شامل نصف سے زائد افراد کا ماننا ہے کہ داعش کے جنگجو مہاجرین کے طور پر شناخت اختیار کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے البتہ اس تناظر میں تمام مہاجرین کو برا سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے کہا …
تمام مہاجرین کو برا مت سمجھا جائے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 14 اگست (اے پی پی) عالمی سطح پر کیے جانے والے رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں شامل نصف سے زائد افراد کا ماننا ہے کہ داعش کے جنگجو مہاجرین کے طور پر شناخت اختیار کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے البتہ اس تناظر میں تمام مہاجرین کو برا سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گرچہ سکیورٹی کے حوالے سے سامنے آنے والے خطرات باعث فکر ہیں تاہم اس کے باوجود تشدد اور ظلم و ستم سے پناہ کے لیے فرار ہونے والوں کو تحفظ فراہم کیا جانا بھی لازمی ہے۔








