اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کا بیان ناقابل قبول ہے ، ترکی

انقرہ ۔ 14 اگست (اے پی پی) ترکی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین کے اس بیان پر کڑی تنقید کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ انقرہ کو ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کردینی چاہییں۔یو این ہائی کمشنر نے انقرہ پر زوردیا ہے کہ وہ ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں گرفتار کیے گئے …

انقرہ ۔ 14 اگست (اے پی پی) ترکی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین کے اس بیان پر کڑی تنقید کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ انقرہ کو ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کردینی چاہییں۔یو این ہائی کمشنر نے انقرہ پر زوردیا ہے کہ وہ ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں گرفتار کیے گئے افراد کے حقوق کا احترام کرے۔ترک وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بیلجیک نے زید رعد کے اس بیان کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایک ایسے عہدے دار کا یہ ایک بدقسمت بیان ہے جن کی ذمے داری ہی انسانی حقوق کا تحفظ ہے،چہ جائیکہ وہ یہ کہتے کہ انھیں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور وہ خونیں بغاوت برپا کرنے والوں کی مذمت کرتے،اس کے بجائے وہ ان کے احترام کی بات کررہے ہیں۔

Leave a Reply