نیویارک ۔ 14 اگست (اے پی پی) امریکی شہر نیویارک میں پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد اور ان کے ایک نائب ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق نیویارک کے علاقے کوئنز میں اس وقت امام پر فائرنگ کی گئی جب وہ ایک گلی میں پیدل جا رہے تھے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق مسلح شخص نے عقب سے دونوں کے سر پر گولی ماری۔فائرنگ …
نیویارک، فائرنگ سے امام مسجد ہلاک، مسلمانوں کا احتجاج
مزید خبریں
نیویارک ۔ 14 اگست (اے پی پی) امریکی شہر نیویارک میں پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد اور ان کے ایک نائب ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق نیویارک کے علاقے کوئنز میں اس وقت امام پر فائرنگ کی گئی جب وہ ایک گلی میں پیدل جا رہے تھے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق مسلح شخص نے عقب سے دونوں کے سر پر گولی ماری۔فائرنگ میں امام کے نائب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔55 سالہ امام مولانا اخون جی دو برس قبل بنگلہ دیش سے نیویارک منتقل ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں مل کہ امام کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر ہدف بنایا گیا۔مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے امام اور زخمی ہونے والا 64 سالہ دوسرا شخص کوئنز میں واقع ایک مسجد سے تھوڑی دیر نشانہ بنایا گیا۔مسلمان برادری کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نفرت پر مبنی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک محرکات کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔








