اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے دوران فارماسیوٹیکلز مصنوعات کی برآمدات 8.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 211.674 ملین ڈالر رہیں۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فارماسیوٹیکلز مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2018-19ءکے دوران 211.674 ملین ڈالر مالیت کی فارماسیوٹیکلز مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ مالی سال …
فارماسیوٹیکلز مصنوعات کی برآمدات میں 8.6 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے دوران فارماسیوٹیکلز مصنوعات کی برآمدات 8.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 211.674 ملین ڈالر رہیں۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فارماسیوٹیکلز مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2018-19ءکے دوران 211.674 ملین ڈالر مالیت کی فارماسیوٹیکلز مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ مالی سال 2017-18ءکے دوران فارماسیوٹیکلز مصنوعات کی برآمدات 194.910 ملین ڈالر تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران تجارتی خسارہ 31.820 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو مالی سال 2017-18ءکے دوران 37.583 بلین ڈالر تھا۔








