افغانستان میں پائیدار امن امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مقصد ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مقصد ہے، پاکستان ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کا خواہاں رہا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے آج جتنا ہم ایک دوسرے کے قریب ہیں پہلے کبھی نہ تھے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ نے …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مقصد ہے، پاکستان ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کا خواہاں رہا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے آج جتنا ہم ایک دوسرے کے قریب ہیں پہلے کبھی نہ تھے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم کے دورے کو کامیاب بنانے کیلئے دفتر خارجہ کے تمام اہلکاروں اور واشنگٹن میں دوستوں کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔

مزید خبریں