اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے ا±تھل میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کو30لاکھ سے زائد مالیت کے طبی سامان کا عطیہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق سامان میں بڑی تعداد میں ادویات,آلات اور ایئر کنڈیشنر شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سامان کی فراہمی پر مقامی آبادی اور عمائدین نے پاک بحریہ کا …
پاک بحریہ کا بلوچستان کے علاقے ا±تھل میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کوتین ملین سے زائد مالیت کے طبی سامان کا عطیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے ا±تھل میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کو30لاکھ سے زائد مالیت کے طبی سامان کا عطیہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق سامان میں بڑی تعداد میں ادویات,آلات اور ایئر کنڈیشنر شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سامان کی فراہمی پر مقامی آبادی اور عمائدین نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقامی آبادی کی جانب سے پاک بحریہ کی کاوشوں کی پذیرائی کی گئی ہے اور مستقبل میں ایسے منصوبے جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ساحلی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پاک بحریہ کے منشور کا حصہ ہے۔پاک بحریہ ساحلی علاقوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔








