سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ناران میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں قمیتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ناران میں چلکھڈ کے مقام پر بارش کے باعث پیش آنے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں قمیتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ناران جانے والے سیاحوں کے ساتھ چلکھڈ کے مقام پر بارشوں کے باعث پیش آنے والی لینڈ سلائیڈنگ میں …

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ناران میں چلکھڈ کے مقام پر بارش کے باعث پیش آنے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں قمیتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ناران جانے والے سیاحوں کے ساتھ چلکھڈ کے مقام پر بارشوں کے باعث پیش آنے والی لینڈ سلائیڈنگ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،موجودہ حکومت سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے۔سپیکر نے حالیہ مون سون کے دورانیے کے دوران سیاحتی اداروں اور محکمہ موسمیات کو سیاحوں کو پیشگی اطلاعات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی علاقوں میں تمام متعلقہ حکومتیں سیاحوں کو پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے اور بروقت سہولیات کی فراہمی پر متعلقہ ادارے ستائش کے مستحق ہیں۔سپیکر نے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سیاحو ں کے ایصال ثواب اور پسماندگان کےلئے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لے صبر جمیل کی دعاکی۔

مزید خبریں