لاہور ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعلی پنجاب کی معائنہ ٹیم کے سربراہ محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے زیر اہتمام جاری شاندار کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے نتیجے میں علاقے میں خوشحالی آئے گی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ فیڈمک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیڈمک میں ایک …
وزیراعلی پنجاب کی معائنہ ٹیم کے سربراہ محمد اجمل چیمہ کا فیڈمک میں لانچنگ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعلی پنجاب کی معائنہ ٹیم کے سربراہ محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے زیر اہتمام جاری شاندار کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے نتیجے میں علاقے میں خوشحالی آئے گی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ فیڈمک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیڈمک میں ایک لانچنگ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ فیڈمک کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا اہم مقصد چک جھمرہ کے رہائشیوں کو تکنیکی تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انھیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہونا چاہیے،اس طرح وہ باعزت روزگار کے ذریعے اپنے لیے رزق کا بندوبست کرسکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تربیت یافتہ افرادی قوت تجارت و صنعتی شعبے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب لیبر پالیسی اس وژن کے تحت تشکیل دی گئی ہے کہ بہتر اور اطمینان بخش افرادی قوت تیار کی جائے جو قومی و بین الاقوامی معیار کے مطابق دستیاب ماحول میں ملکی ترقی کے لیے کردا ادا کرسکے۔اس موقعے پر اپنے مختصر خطاب میں قومی اسمبلی کے رکن شاہد نذیر نے امید ظاہر کی کہ فیڈمک مقام افراد کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔انھوں نے کہا فیصل آباد میں 20 لاکھ سے زیادہ مزدور ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت مزدوروں اور کارکنوں کو نئے پاکستان کی تخلیق میں اہم حصہ دار خیال کرتی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے پروگرام کی اہم خصوصیات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام بنیادی طور پر شراکت داری کے ذریعے دیہی علاقوں کے گھرانوں کی آمدنی میں اضافے، انھیں روزگار کے مواقع کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مزدور طبقے کی مہارتوں کو بہتر بناکر مقامی افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں فیڈمک نے کارکنوں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لیے ایک جامع پروگرام تشکیل دیا ہے۔ا








