وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلا امتیاز ملک کے ہرشہری کو انصاف فراہم کرے گی کیونکہ پی ٹی آئی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بلا امتیاز ملک کے ہرشہری کو انصاف فراہم کرے گی کیونکہ پی ٹی آئی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی مشیر عرفان صدیقی کی گرفتاری کرایہ داری قانون کے تحت عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اپوزیشن کے خلاف جاری مقدمات میں کسی بھی طور پرکوئی حصہ نہیں ہے، پاکستان کی عدالتیں مکمل آزاد ہیں اور ان کے فیصلوں کا سب کو احترام کرنا چاہئے ۔

مزید خبریں