اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شمالی وزیرستان میں سرحد پار اور بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور امن کے دشمن سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔دشمنوں سے دنیا میں ہونے والی پاکستان کی پذیرائی برداشت نہیں ہو …
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی شمالی وزیرستان میں سرحد پار اور بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت ،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شمالی وزیرستان میں سرحد پار اور بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور امن کے دشمن سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔دشمنوں سے دنیا میں ہونے والی پاکستان کی پذیرائی برداشت نہیں ہو رہی۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ وطن کے دفاع اور قوم کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءہمارا فخر ہیں۔ان کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہداءاپنے پاکیزہ لہو سے وطن عزیز کی حفاظت کا فرض ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔








