اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہٹ دھرمی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے‘ ثالثی کی درخواست نریندر مودی نے کی اب وہ انکار کر رہے ہیں‘ بھارت ثالثی کی پیشکش پر اب سیخ پا ہو گیا ہے‘ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے‘ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہٹ دھرمی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے‘ ثالثی کی درخواست نریندر مودی نے کی اب وہ انکار کر رہے ہیں‘ بھارت ثالثی کی پیشکش پر اب سیخ پا ہو گیا ہے‘ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے‘ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات سے تعلقات بہتر ہوئے‘ افغانستان میں امن بحال کرنا سب کی ذمہ داری ہے‘ ایران کے خلاف ایکشن سے خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور امن کے خواہاں ہیں‘ وزیراعظم عمران خان نے کہا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ ترقی نہیں کرسکتا‘ ہندوستان ہرممکن تھرڈ پارٹی ڈائیلاگ سے اجتناب کرے گا‘ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران صاف اور کھری باتیں ہوئی ہیں‘ امریکہ ماضی سے ہٹ کر اس پوزیشن میں ہے کہ وہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قائل کر سکے۔








