اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) ٹیکسٹائل کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میںمالی سال 2018-19 ءکے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 76.8 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو2017-18ءکے مقابلے میں 54.52 فیصد زیادہ ہے۔ 2017-18ءکے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ …
ٹیکسٹائل کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 2018-19 ءکے دوران 54.52 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) ٹیکسٹائل کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میںمالی سال 2018-19 ءکے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں 76.8 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو2017-18ءکے مقابلے میں 54.52 فیصد زیادہ ہے۔ 2017-18ءکے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 49.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ جون کے مہینے میں اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 17.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔








