اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) اشیاءخوراک کی درآمدات میں مالی سال 2018-19 ءکے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2018-19ءکے دوران ملک میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں مجموعی طور پر 8.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،جولائی 2018ءسے جون 2019ءتک اشیائے خوراک کی درآمدات پر 5.68 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا، …
اشیائے خوراک کی درآمد میں2018-19 ءکے دوران نمایاں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) اشیاءخوراک کی درآمدات میں مالی سال 2018-19 ءکے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2018-19ءکے دوران ملک میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں مجموعی طور پر 8.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،جولائی 2018ءسے جون 2019ءتک اشیائے خوراک کی درآمدات پر 5.68 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا، مالی سال 2017-18ءکے دوران اشیائے خوراک کی درآمد پر 6.184 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔2018-19 ءکے دوران خشک دودھ، کریم اور بچوں کیلئے اشیائے خوراک کی درآمد میں 16.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح ڈرائی فروٹس اور نٹس کی درآمدات میں کمی کا تناسب 56.84 فیصد ریکارڈ کیا گیا، تاہم اس کے برعکس چائے کی درآمدات میں 3.59 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مصالحہ جات کی درآمدات میں کمی کا تناسب 2.77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔








