سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ، درآمدات میں کمی

اسلام آباد ۔ 28جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران سعودی عرب کو برآمدات سے 327.87 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 1.37 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2017-18ءکے دوران سعودی عرب کو برآمدات …

اسلام آباد ۔ 28جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءکے دوران سعودی عرب کو برآمدات سے 327.87 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 1.37 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2017-18ءکے دوران سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو 317.497 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جون 2019ءمیں سعودی عرب کو 24.14 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ جون 2018ءمیں برآمدات سے ملک کو20.37 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں سعودی عرب سے درآمدات میں مجموعی طورپر 3.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2018-19 ءکے دوران سعودی عرب سے درآمدات پر 2.98 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو مالی سال 2017-18ءکے مقابلے میں 3.47 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2017-18 ءکے دوران سعودی عرب سے درآمدات پر 3.081 ارب ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواتھا۔