سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ڈپٹی سپیکر کیمرون اور دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی ایگزیٹو کمیٹی کی چیئر پرسن ایمیلیا مونجوا لیفکا کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ڈپٹی سپیکر کیمرون اور دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)کی ایگزیٹو کمیٹی کی چیئر پرسن ایمیلیا مونجوا لیفکا نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوشی ایشن برائے ایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس کے ایجنڈے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ڈپٹی سپیکر کیمرون اور دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)کی ایگزیٹو کمیٹی کی چیئر پرسن ایمیلیا مونجوا لیفکا نے پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی اور دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوشی ایشن برائے ایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس کے ایجنڈے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چیئرپرسن سی پی اے کی کانفرنس میں شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہے، دولت مشترکہ ایشن ریجن کی پانچویں کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کےلئے اعزاز کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس خطے کے ممالک کی پارلیمنٹس کو قریب لانے اور خطے کو درپیش مسائل حل کرنے کےلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کے ممبر ممالک کا جمہوریت کے فروغ اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ کےلئے کردار قابل ستائش ہے۔

مزید خبریں