پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی شعبہ اطلاعات میں توسیع کر دی گئی‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی شعبہ اطلاعات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما انجینئر افتخار چوہدری اور احمد وقاص جنجوعہ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے دونوں ذمہ داران کی تعیناتیوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی شعبہ اطلاعات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما انجینئر افتخار چوہدری اور احمد وقاص جنجوعہ کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے دونوں ذمہ داران کی تعیناتیوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ احمد جواد نے انجینئر افتخار چوہدری اور احمد وقاص جنجوعہ کےلئے نیک تمناﺅں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں