وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے سندھ میں وزارت کے مقرر کئے جانے والے فوکل پرسن افتخار احمد خان کو عہدے سے ہٹادیا

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سندھ میں وزارت کے مقرر کئے جانے والے فوکل پرسن افتخار احمد خان ل±نڈ کو عہدے سے ہٹادیا، ان کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بنیاد پر کیس کی دوبارہ تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شواہد اور ثبوتوں کا جائزہ …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سندھ میں وزارت کے مقرر کئے جانے والے فوکل پرسن افتخار احمد خان ل±نڈ کو عہدے سے ہٹادیا، ان کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بنیاد پر کیس کی دوبارہ تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شواہد اور ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد افتخار احمد کو سندھ میں انسانی حقوق کے فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تقرری کے حوالے سے جاری کردہ پہلے نوٹیفکیشن پر انہیں افسوس ہے۔

مزید خبریں